@zaincomrade7: پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے۔ یہاں معدنیات، قدرتی ذخائر، جنگلات، دریا اور بے شمار قیمتی وسائل موجود ہیں۔ لیکن اصل سوال یہ ہے کہ ان وسائل سے فائدہ آخر کس کو پہنچ رہا ہے؟ یہ وسائل پختونخوا کے عوام کی سرزمین میں موجود ہیں، اس لیے ان وسائل پر پہلا حق بھی یہاں کے عوام کا ہے۔ پختونخوا کے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے وسائل کے استعمال، آمدنی اور ترقی کے بارے میں سوال کریں۔ ہمیں خیرات نہیں، اپنا جائز حق چاہیے۔ ہمیں ایسے منصوبے چاہییں جن سے ہمارے علاقوں میں تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات بہتر ہوں۔ **وسائل ہماری سرزمین کے، حق ہمارے عوام کا، اور ترقی بھی ہمارے عوام کے لیے ہونی چاہیے۔** #Pashtunkhwa #OurResourcesOurRights #SavePashtunResources #StopLootingPashtunMinerals #StopLootingPakhtunLand