@qazipoetics: IBRAR KASHIF FULL POEMS مِرے رب کی مجھ پر عنایت ہوئی کہوں بھی تو کیسے عبادت ہوئی حقیقت ہوئی جیسے مجھ پر عیاں قلم بن گیا ہے خدا کی زباں مخاطب ہے بندے سے پروردگار تُو حُسنِ چمن، تُو ہی رنگِ بہار تُو معراجِ فن، تُو ہی فن کا سنگھار مصوّر ہوں میں، تُو مِرا شاہکار یہ صُبحیں، یہ شامیں، یہ دن اور رات یہ رنگین، دلکش، حسیں کائنات کہ حوروں، ملائک و جنّات میں کِیا ہے تجھے اشرف المخلوقات مِری عظمتوں کا حوالہ ہے تُو تُو ہی روشنی ہے، اُجالا ہے تُو فرشتوں سے سجدہ بھی کروا دیا کہ تیرے لیے میں نے کیا نہ کِیا یہ دنیائے جہاں، بزم آرائیاں یہ محفل، یہ میلے، یہ تنہائیاں فلک کا تجھے شامیانہ دیا زمیں پر تجھے آب و دانہ دیا مِلے آبشاروں سے بھی حوصلے پہاڑوں میں تجھ کو دیے راستے یہ پانی، ہوا اور یہ شمس و قمر یہ موجِ رواں، یہ کنارہ، بھنور یہ شاخوں پہ غنچے چٹختے ہوئے فلک پر ستارے چمکتے ہوئے یہ سبزے، یہ پھولوں بھری کیاریاں یہ پنچھی، یہ اُڑتی ہوئی تتلیاں یہ شعلہ، یہ شبنم، یہ مٹی، یہ سنگ یہ جھرنوں کے بجتے ہوئے جل ترنگ یہ جھیلوں میں ہنستے ہوئے سے کنول یہ دھرتی پہ موسم کی لکھی غزل یہ سردی، یہ گرمی، یہ بارش، یہ دھوپ یہ چہرہ، یہ قد اور یہ رنگ و روپ درندوں، چرندوں پہ قابو دیا تجھے بھائی دے کر کے بازو دیا بہن دی تجھے اور شریکِ سفر یہ رشتے، یہ ناتے، یہ گھرانہ، یہ گھر کہ اولاد بھی دی، دیے والدین الف، لام، میم، قاف اور عین، غین یہ عقل و ذہانت، شعور و نظر یہ بستی، یہ صحرا، یہ خشکی، یہ تر اور اُس پر کتابیں، ہدایت بھی دی نبی بھی اُتارے، شریعت بھی دی غرض کہ سبھی کچھ ہے تیرے لیے بتا! کیا کِیا تُو نے میرے لیے؟ #hindipoetry #urdushayare #poetry #viral #fyp
دنیا نے چھوڑا مگر اللہ نے تھاما💖
تھاما مگر ہم نے مانگا نہیں💖
مانگا نہیں مگر اس نے دیا💖
دیا مگر ہم نے شکر نہ کیا💖
پھر بھی وہ مہربان رہا💖
2026-11-15 14:48:31
10
🇪🇺꧁𓊈𒆜🅗🅢🅙🅐🅝𒆜𓊉꧂🇪🇺 :
Ufff💔😔
2026-11-15 05:52:38
1
APNA VEER :
One of the best potery 😘 in the world 🌎... ec KO soun Kar Dil KO sakoon mila[Heartwarming][Red heart][Red heart][Heartwarming][Red heart][Heartwarming][Red heart][Heartwarming][Heartwarming][Red heart][Heartwarming][Red heart][Heartwarming][Red heart][Heartwarming][Red heart]
2026-11-23 17:56:51
0
Fᴀᴋᴇ♨S M I L E☂ :
🥀🥀یہ دنیا انٹرنیٹ پر فدا ہوگئ
فجر تا عشاء قضا ہوگئ 😭
2026-11-16 03:58:29
2
Dilbar Shoro ✍️💔 :
please background music ka naam
2026-11-15 13:33:18
0
Zah Oor :
Allah O Akbar
2026-11-15 07:25:06
2
Xtaiylish queen :
MashAllah SubhAllah AllahuAkbar🥰🥰🥰
2026-11-20 03:31:59
1
ROHII..$€¥💔💔MSD :
_📿ن✿:خود سے محبت کریں، خود کو وقت دیں،
خود کو عزت دیں، خود کا خیال رکھیں،
خود کو خوش رکھیں، خود کو ضائع نہ کریں،
خود کو پہچانیں۔ 🖤
🫴❤️
2026-11-17 18:06:57
0
Nisar333 :
*تلخ حیات سے گھبرا کر تجھے سوچا بہت ، مگر پکارا نہیں*
NA😢