@inam_khan_marwat_313: لکی مروت کے منتخب نمائندے آخر کب تک خاموش رہیں گے؟ چیئرمین انعام اللہ خان مروت نے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران لکی مروت کے ایم این اے اور ایم پی اے کو آئینہ دکھاتے ہوئے ایک اہم سوال اٹھایا ہے۔ شیر افضل مروت، جوہر خان اور طارق سعید خان کو لکی مروت کے عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دے کر کامیاب کیا، ہزاروں لوگوں نے ان کی حمایت کی، لیکن آج جب لکی مروت دہشتگردی، بدامنی اور اپنے بنیادی حقوق کے مسائل سے دوچار ہے تو ہمارے منتخب نمائندے خاموش کیوں ہیں؟ مروت کنال، باران ڈیم، گیس اور سیمنٹ فیکٹری جیسے بڑے عوامی وسائل کے مسائل پر خاموشی کیوں؟ اسلام آباد میں پندرہ دن سے پشتون قوم اپنے حقوق کے لیے احتجاجی لانگ مارچ میں بیٹھی ہے، مگر ہمارے منتخب نمائندے نہ ہمارے درمیان آئے اور نہ ہی ہماری آواز بنے۔ ہم نے آپ کو ووٹ دیا، آپ کو کامیاب کیا، آپ کا ساتھ دیا، مگر آج جب قوم کو آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے تو آپ کہاں ہیں؟ یہ وقت خاموشی کا نہیں، اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ ✊ قوم کے حقوق پر خاموشی، قوم کے ساتھ ناانصافی ہے۔ #انعام_اللہ_خان_مروت #لکی_مروت #پشتون_قومی_تحریک #مروت_کنال #اسلام_آباد_لانگ_مارچ