@inamdiaries: صوابی: کالون میں دو فریقین کے درمیان صلح، جرگہ مشران کی کوششیں کامیاب صوابی: کالون میں دو فریقین، فریقِ اول عادل، نعمان اور واجد کاکا جبکہ فریقِ دوم عنایت، ارسلان اور ممتاز کے درمیان صلح ہوگئی۔ صلح کی یہ اہم پیش رفت سابق چیئرمین کالو خان ماجد باچا اور دیگر جرگہ مشران کی طویل کوششوں کے نتیجے میں آج ممکن ہوئی۔ واضح رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔ صلح کے موقع پر کثیر تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی اور دونوں فریقین کو باہمی اختلافات ختم کرکے صلح کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ #Swabi #Kalon #Jirga #Peace #InamZebOfficial