@ahsanali0512786: #unfrezzmyaccount سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سی سی ڈی، سرگودھا پولیس اور انعام وینس گروپ میں مقابلہ۔۔۔! کوٹ مومن کے علاقے 12 چک میں رات دو بجے کے قریب سرگودھا کی تاریخ کا سب سے اہم ترین پولیس مقابلہ پولیس مقابلے میں دو خطرناک اشتہاری ملزمان انعام عرف نامو وینس اور فیصل بڈھیکا ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی سربراہی میں پولیس اور سی سی ڈی کے جوان موقع پر موجود ہیں اب تک پولیس مقابلہ جاری ہے اور کوٹ مومن میں پولیس کی بھاری نفری کو طلب اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس مقابلے کے بعد پورے علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور اہم مقامات پر اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔