@islamicvideouae0: بےشک اسلام ایک مکمل اور خوبصورت دین ہے جو ہمیں زندگی کے ہر معاملے میں حیا پاکدامنی وفا اور عزت کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں دونوں کو نگاہیں نیچی رکھنے اپنی پاکدامنی کی حفاظت کرنے اور پردے کا حکم دیا ہے۔ قرآنِ پاک میں سورۃ النور کی آیات 30 اور 31 میں واضح طور پر ان احکامات کی تعلیم دی گئی ہے۔ مگر افسوس کہ ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات کو جاننے کے باوجود ان پر عمل کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں۔ اگر ابتدا ہی سے نامحرم مردوں اور عورتوں کے ساتھ تعلقات میں شرعی حدود حیا اور پردے کا خیال رکھا جائے تو شاید بہت سے گھر اجڑنے اور رشتے ٹوٹنے سے بچ جائیں۔ اس ویڈیو میں ایک عورت اپنے شوہر کے سامنے کسی دوسرے شخص سے فون پر محبت کا اظہار کرتی اور طلاق کا مطالبہ کرتی دکھائی دیتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی حیا وفا اور رشتوں کی حرمت بھول چکے ہیں؟ البتہ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ کسی بھی اختلاف یا بے وفائی کی صورت میں تشدد تی/زاب گردی اور ق/تل کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ کسی کو عزت کے ساتھ رخصت کرنا اور معاملہ شریعت کے مطابق حل کرنا ہی درست راستہ ہے۔ اسلام بہت خوبصورت دین ہے، ضرورت صرف اسے سمجھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے اور حیا، وفا اور پاکدامنی والی زندگی نصیب فرمائے۔ آمین۔ #IslamicTeachings #Pardah #Haya #Wafa #IslamicReminder

🪐ورلڈ نیوز 🌐
🪐ورلڈ نیوز 🌐
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 15 November 2026 11:46:55 GMT
4818
57
3
9

Music

Download

Comments

mirag067
𝚂𝖆𝖍𝖎𝖇𝖟𝖆𝖉𝖎 :
ma ne kahe suna tha shadi kay baad mohbat karna shohr say majbori hy hana jo wafa karti rahy wohe mohbat hy
2026-11-15 12:14:13
1
farooq.ahmad2403
Farooq Ahmad :
😭😭😭
2026-11-15 14:48:19
1
raniya6038
Rani rawalpindi :
😭😭😭
2026-11-15 12:10:33
1
To see more videos from user @islamicvideouae0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About