@ghulamsadiq7215: *"میں اس کی عادت بن گیا تھا"* ہاں... میں اس کی عادت بن گیا تھا۔ محبت نہیں... ضرورت نہیں... عادت۔ اور عادتوں کا یہی تو ہوتا ہے نا... *پہلے مزہ دیتی ہیں... پھر بوجھ لگنے لگتی ہیں... اور پھر چھوڑ دی جاتی ہیں۔* محبت میں تو لوگ کہتے ہیں "تمہارے بغیر مر جاؤں گا" عادت میں کہتے ہیں "عادت سی ہو گئی ہے تمہاری" اس نے بھی یہی کہا تھا۔ "عادت سی ہو گئی ہ تمہاری" میں خوش ہو گیا تھا اس دن۔ لگا تھا محبت ہے۔ *پتہ نہیں تھا کہ عادت کا مطلب... کچھ دنوں کا ہے... ساری عمر کا نہیں۔* میں اس کی عادت کیسے بنا؟ روز صبح کا "Good Morning" روز رات کا "سو جاؤ" روز دن میں 100 بار "کہاں ہو؟" "کھانا کھایا؟" "پہنچ گئے؟" "خیال رکھنا" وہی میسج... وہی باتیں... وہی لہجہ... روز... ہر روز... 6 سال تک... *ایک ہی چیز روز ملے تو عادت بن ہی جاتی ہے۔* سگریٹ کی طرح۔ چائے کی طرح۔ نیند کی طرح۔ اور میں... میں اس کی سگریٹ بن گیا تھا۔ جسے وہ جب دل کرے پی لے... اور جب دل بھر جائے تو بجھا دے۔ عادت کا سب سے بڑا مسئلہ پتہ ہے کیا ہے؟ عادت سے محبت نہیں ہوتی۔ عادت سے آرام ملتا ہے۔ جب تک آرام دے رہی ہے... رکھ لو۔ جب بوجھ لگنے لگے... چھوڑ دو۔ اس نے بھی وہی کیا۔ جب تک اسے میری ضرورت تھی... جب تک وہ اکیلی تھی... جب تک اسے کوئی سننے والا نہیں تھا... میں اچھا تھا۔ *جب اسے نیا سہارا مل گیا...* *جب اسے نیا کندھا مل گیا...* *تو میں عادت سے... مجبوری بن گیا۔* اور پھر مجبوری سے... پیچھا۔ اس نے کہا "پیچھا چھوڑ دو... عادت خراب ہو رہی ہے" میں اس کی عادت بن گیا تھا... اس لیے تو وہ اتنی آسانی سے چھوڑ گئی۔ اگر محبت ہوتا تو نہ چھوڑتی۔ محبت کو چھوڑنا مشکل ہوتا ہے۔ عادت کو چھوڑنا... بس کچھ دن کی تکلیف ہوتی ہے۔ اس نے کچھ دن تکلیف برداشت کی ہوگی۔ اب ٹھیک ہو گئی ہوگی۔ *اور میں؟* میں جس کی وہ عادت تھی... میں تو محبت کر بیٹھا تھا۔ *وہ عادت چھوڑ کر خوش ہے...* *میں محبت نبھا کر برباد ہوں۔* اسی لیے کہتے ہیں. کسی کی عادت کبھی مت بنو... کیونکہ عادتیں... ایک دن چھوٹ ہی جاتی ہیں capton judai maut sa bhi tar ha #urdu #sadpoetry #balochistan #judai #brokenheart