@babar.iqbal92: تعلیم کی اہمیت تعلیم انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ یہ ایک ایسی روشنی ہے جو انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم اور شعور کی دنیا میں لے جاتی ہے۔ تعلیم صرف کتابیں پڑھنے یا ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ اچھے اخلاق، بہتر سوچ، سمجھ بوجھ اور دوسروں کے حقوق پہچاننے کا نام بھی ہے۔ تعلیم انسان کو عزت، خود اعتمادی اور کامیابی کا راستہ دکھاتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ انسان نہ صرف اپنی زندگی بہتر بناتا ہے بلکہ اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت بھی دیں، کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی مشکل اور تربیت کے بغیر تعلیم ادھوری ہےں!