@muhammad.numan089: *اچھے اخلاق سے پہلے پیسے کا ہونا ضروری ہے، غریب کی خوش اخلاقی کو لوگ مجبوری سمجھتے ہیں۔* یہ ہمارے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت ہے۔ جب ایک امیر آدمی مسکراتا ہے، نرمی سے بات کرتا ہے، جھک کر ملتا ہے تو لوگ کہتے ہیں دیکھو کتنا بااخلاق انسان ہے، کتنا اعلیٰ ظرف ہے۔ لیکن جب وہی نرمی، وہی مسکراہٹ، وہی عاجزی ایک غریب آدمی کرتا ہے تو لوگ اسے اس کی کمزوری سمجھ لیتے ہیں۔ کہتے ہیں اس کے پاس پیسہ نہیں ہے اس لیے جھک رہا ہے، اس کی مجبوری ہے۔ غریب کی شرافت کو لوگ مجبوری کا نام دے دیتے ہیں، اور امیر کی بدتمیزی کو بھی لوگ اسٹائل یا غصہ سمجھ کر معاف کر دیتے ہیں۔ اس لیے دنیا نے یہ دستور بنا دیا ہے کہ پہلے تمہاری جیب بھری ہونی چاہیے، پھر تمہارا اخلاق دیکھا جائے گا۔ پیسے کے بغیر اچھے لفظوں کی بھی کوئی قیمت نہیں۔ کڑوی بات ہے لیکن سچ یہی ہے، لوگ پہلے تمہاری اوقات دیکھتے ہیں، پھر تمہاری نیت۔