@darvaish_3: میں نے ایک سفید ریش بزرگ سے ایک سوال پوچھا ’’اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ ‘‘ وہ مسکرائے‘ قبلہ رو ہوئے‘ پاؤں لپیٹے‘ رانیں تہہ کیں‘ اپنے جسم کا سارا بوجھ رانوں پر شفٹ کیا اور مجھ سے پوچھا ’’تمہیں اللہ سے کیا چاہیے؟‘‘ ہم دونوں اس وقت جنگل میں بیٹھے تھے‘ حبس اور گرمی کا موسم تھا‘ سانس تک لینا مشکل تھا‘ میں نے اوپر دیکھا‘ اوپر درختوں کے پتے تھے اور پتوں سے پرے گرم‘ پگھلتا ہوا سورج تھا‘ میں نے مسکرا کر عرض کیا ’’ اگر بادل آ جائیں‘ ذرا سی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں تو موسم اچھا ہو جائے گا‘‘ وہ ہنسے اور آہستہ سے بولے ’’لو دیکھو‘‘ وہ اس کے بعد بیٹھے بیٹھے رکوع میں جھکے اور پنجابی زبان میں دعا کرنے لگے ’’اللہ جی! کاکے کی دعا قبول کر لے‘ اللہ جی! ہماری سن لے‘‘ وہ دعا کرتے جاتے تھے اور روتے جاتے تھے‘ پہلے ان کی پلکیں گیلی ہوئیں‘ پھر ان کے منہ سے سسکیوں کی آوازیں آئیں اور پھر ان کی آنکھیں چھم چھم برسنے لگیں‘ وہ بری طرح رو رہے تھے۔ میں ان کی حالت دیکھ کر پریشان ہو گیا‘ میں نے زندگی میں بے شمار لوگوں کو روتے دیکھا لیکن ان کا رونا عجیب تھا. وہ ایک خاص ردھم میں رو رہے تھے‘ منہ سے سسکی نکلتی تھی‘ پھر آنکھیں برستیں تھیں اور پھر ’’اللہ جی! ہماری سن لے‘‘ کا راگ الاپ بنتا تھا. میں پریشانی‘ استعجاب اور خوف کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ انھیں دیکھ رہا تھا‘ وہ دعا کرتے جاتے تھے‘ روتے جاتے تھے اور سسکیاں بھرتے جاتے تھے‘ میں نے پھر وہاں ایک عجیب منظر دیکھا. مجھے ہوا ٹھنڈی ہوتی ہوئی محسوس ہوئی‘ آسمان پر اسی طرح گرم سورج چمک رہا تھا لیکن جنگل کی ہوا میں خنکی بڑھتی جا رہی تھی‘ میری پیشانی‘ سر اور گردن کا پسینہ خشک ہو گیا‘ میرے سینے اور کمر پر رینگتے ہوئے قطرے بھی غائب ہو گئے‘ میں ٹھنڈی ہوا کو محسوس کر رہا تھا اور حیران ہو رہا تھا‘ میرے دیکھتے ہی دیکھتے پتوں نے تالیاں بجانا شروع کر دیں‘ شاخیں ایک دوسرے کے ساتھ الجھنے لگیں‘ پودے ہوا کی موسیقی پر ناچنے لگے اور پھر بادل کا ایک ٹکڑا کہیں سے آیا اور سورج اور ہمارے سر کے درمیان تن کر ٹھہر گیا‘ وہ رکے‘ دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور شکر ادا کرنے لگے۔ وہ دیر تک ’’اللہ جی! آپ کا بہت شکر ہے‘ اللہ جی! آپ کی بہت مہربانی ہے‘‘ کہتے رہے‘ وہ دعا سے فارغ ہوئے‘ ذرا سا اوپر اٹھے‘ ٹانگیں سیدھی کیں اور منہ میری طرف کر کے بیٹھ گئے‘ ان کی سفید داڑھی آنسوؤں سے تر تھی‘ انھوں نے کندھے سے رومال اتارا‘ داڑھی خشک کی اور پھر بولے ’’ دیکھ لو! اللہ نے اپنے دونوں بندوں کی بات مان لی‘‘ میں نے ان کا ہاتھ پکڑا‘ چوما اور پھر عرض کیا ’’باباجی لیکن اللہ سے بات منوانے کا فارمولہ کیا ہے‘ اللہ کب‘ کیسے اور کیا کیا مانتا ہے؟ ‘‘ وہ مسکرائے‘ شہادت کی دونوں انگلیاں آنکھوں پر رکھیں اور پھر بولے ’’ یہ دو آنکھیں فارمولہ ہیں‘‘ میں خاموشی سے ان کی طرف دیکھتا رہا‘ وہ بولے ’’میں نے یہ فارمولہ اپنی ماں سے سیکھا‘ میں بچپن میں جب بھی اپنی سے کوئی بات منوانا چاہتا تھا تو میں رونے لگتا تھا‘ ماں سے میرا رونا برداشت نہیں ہوتا تھا‘ وہ تڑپ اٹھتی تھی‘ وہ مجھے گود میں بھی اٹھا لیتی تھی‘ مجھے چومتی بھی تھی‘ میری آنکھیں بھی صاف کرتی تھی اور میری خواہش‘ میری ضرورت بھی پوری کرتی تھی۔. میں ماں کی اس کمزوری کا جی بھر کر فائدہ اٹھاتا تھا‘ میں رو رو کر اس سے اپنی پسند کے. کھانے بھی بنواتا تھا‘ اس سے نئے کپڑے اور نئے جوتے بھی .لیتا تھا اور کھیلنے کے لیے گھر سے باہر بھی جاتا تھا‘‘. وہ رکے اور پھر آہستہ سے بولے ’’میں نے جب مولوی صاحب سے. قرآن مجید پڑھنا شروع کیا تو مولوی صاحب نے ایک دن فرمایا. ’’ اللہ تعالیٰ انسان سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے‘. یہ فقرہ سیدھا میرے دل میں لگا اور میں نے .سوچا‘ میں رو کر اپنی ایک ماں سے سب کچھ منوا لیتا ہوں‘. اللہ اگر مجھ سے ستر ماؤں جتنی محبت کرتا ہے تو پھر میں. رو رو کر اس سے کیا کیا نہیں منوا سکتا‘‘ وہ رکے اور بولے. ’’ بس وہ دن ہے اور آج کا دن ہے‘ میں روتا ہوں‘ اللہ کی ذات میں ستر ماؤں کی محبت جگاتا ہوں اور میری ہر خواہش‘ میری ہر دعا قبول ہو جاتی هے.! جزاک اللہ۔۔#foryoupagefyppageforoyuogae #goviral #trendingnow #viralvideos #fyp
جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں۔ (سورۃ البقرۃ: ۱۸۶)
2026-11-16 16:54:19
239
ذرّہ بے نشاں✨ :
کیوں نہ رب سے رب کو ہی مانگ لیا جائے بجائے دنیا کے؟
رو کے باقی سے بقا مانگی جائے تو کتنا ہی اچھا ہے
2026-11-18 07:30:13
76
Ali Haider :
مولا امیر المومنین ع سے پوچھا گیا مولا ہمیں کیسے پتا چلے کہ ہماری دعا پروردگار تک پہنچ گئی ہے اس؟
مولا نے فرمایا کہ جب دیکھو کہ دعا کرتے وقت تمہاری آنکھیں بھر آئیں تو سمجھ لو خدا کی نگاہ رحمت تم پر ہیں.
2026-11-18 09:01:05
40
Bisoo 🌷🦋 :
hum yateem h mari maa apni jawani me bewah hoi thi mera chotta bhai 3 month ka tha mari baba ki death ho gai please mari maa k lia Dua kerna Allah pak mari maa k sari pareshana her problem hal ho jai please AMEEN sum Ameen🥺🥺
2026-11-17 08:36:41
27
HUMARUH 972🌸✅ :
سبحان اللہ العظیم
اے اللّٰہ ہمیں بھی اس بابے جیسا ایمان عطاء فرما آمین ثم آمین یا رب العالمین
2026-11-17 16:20:07
45
Syed zaadi :
mujhi rona agay
2026-11-19 17:20:01
1
Azlan K M C :
mashallah
ya baat Dil ko cho gy
2026-11-16 16:21:47
51
It'S me OR My ishq Allah 💖 :
ایک اجنبی کی دعا بہت طاقتور ہوتی ہے، براہِ کرم دعا کریں کہ میرا نکاح اس شخص سے طے ہو جائے جس سے میں محبت کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ اسے میرا خوبصورت نصیب بنا دے، ہمیں حلال طریقے سے ملا دے، میرا نام ا س کے نام کے ساتھ لکھ دے، میرا نکاح ا سی سے ہو جائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ 😭🥺❤
2026-11-18 16:46:33
14
Ayesha Ash998 :
ALLAH Pak hamary Sagehra Kabeera gunahon ko maf farmae dijeye mery piyary Allah Pak hum sab pe reham farma AMeen
2026-11-16 17:08:24
22
Deen Aur Dunyaa kamyab bnao :
music mt play kryn
2026-11-18 19:13:50
0
M AKRAM SHAH :
I am so happy
2026-11-18 08:37:50
0
Nagh Ma :
Beshak...
2026-11-19 14:28:02
0
N Akhter :
سبحان
2026-11-16 16:44:16
13
Tasawar sudozai :
rona hi to ni ata na is ka kia kry rony k liy kia terteeb kry
2026-11-17 02:53:18
5
🎇 سحر Noor e 💫💞 :
jazakallah apki post prh kr bhot kuch sekhny ko mil gye salamt rahin
2026-11-18 03:15:01
5
IBRAHEEM BHATTI 804 :
MA SHAA ALLAH
2026-11-16 19:44:20
5
zahid akram :
SubhanAllah
2026-11-16 13:03:51
11
✍🏻...انجان :
Allah Ho Akbar 💖
2026-11-16 15:14:06
16
elsa :
سبحان اللّٰہ
2026-11-16 13:34:56
9
ALI Hassan :
sb ki sunny wala meri b suny ga inshallah
2026-11-17 03:53:46
5
Cute jatti 🌿🌹☘️ :
trust me Mai NY bh JB esy Dua mangi ALLAH pak NY kbhi khali hath ni lutaya mujy .. Alhamdulillah Alhamdulillah [Pink heart] I love my dear ALLAH 😭