@awamkikedmat: ماشاءاللہ! سندھ پولیس کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے۔ لالہ زار کے بہادر سپاہی جانگیر پیسی اور ان کی ٹیم جس دلیری اور بہادری کے ساتھ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ صبح سویرے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارنا اور منشیات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔ ہم سندھ پولیس کے بہادر سپاہی جانگیر پیسی اور ان کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم چوکی لالہ زار کے تمام افسران اور بہادر سپاہیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو دن رات علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور منشیات کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بہادری سے ادا کر رہے ہیں۔ ماشاءاللہ، سلطان آباد سمندر والی سائیڈ پر سندھ پولیس کی مسلسل کارروائیوں کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ ہمارے مشاہدے کے مطابق تقریباً 95 فیصد تک امن بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آئے دن نئی کارروائیاں ہو رہی ہیں اور منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ سلطان آباد کے عوام کے لیے انتہائی خوش آئند بات ہے۔ اس جدوجہد میں عوامی خدمت کمیٹی کے نوجوان بھی اپنی ویڈیوز اور آواز کے ذریعے پولیس کی ان کاوشوں کو سراہتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ سلطان آباد سے منشیات کا مکمل خاتمہ ہو اور ہمارا علاقہ امن، سکون اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔ سلام سندھ پولیس! سلام چوکی لالہ زار! سلام بہادر سپاہی جانگیر پیسی! عوامی خدمت کمیٹی، سلطان آباد، کیماڑی، کراچی صدر: امجد بنگش صاحب میڈیا کوآرڈینیٹر: رمیز تنولی صاحب سلطان آباد زندہ آباد!