@90xxkid: ہم اکثر سوچتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی کیسے گزار رہے ہیں، لیکن شاید کبھی یہ نہیں سوچتے کہ اپنی زندگی کا قیمتی وقت کن لوگوں کے نام کر رہے ہیں۔ ہر انسان ہماری زندگی میں جگہ پانے کا حق نہیں رکھتا، کیونکہ وقت صرف گزارا نہیں جاتا، کسی کو دیا بھی جاتا ہے اور وقت دینے کا مطلب ہے اپنی زندگی کا ایک حصہ اس کے حوالے کرنا۔ اس لیے سوچ سمجھ کر وقت دیجیے، کیونکہ دولت دوبارہ کمائی جا سکتی ہے، مگر گزرا ہوا وقت کبھی واپس نہیں آتا۔ کیا آپ اپنا قیمتی وقت اُن لوگوں کو دے رہے ہیں جو واقعی اس کے مستحق ہیں؟