@cr_shaamii: شالوم۔ کلامِ مقدس میں زبور 20:1 میں لکھا ہے: ”مصیبت کے دن خداوند تیری سن لے، یعقوب کے خدا کا نام تجھے بلندی پر قائم کرے۔“ زندگی میں کبھی ایسے حالات آتے ہیں جب انسان کے پاس اپنے دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ بھی نہیں ہوتے۔ آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں اور دل میں بے شمار پریشانیاں۔ لیکن یاد رکھو، ہمارا خداوند ہماری خاموشی کو بھی سمجھتا ہے اور ہمارے دل کی ہر پکار سنتا ہے۔ چاہے مصیبت کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، خداوند کی قدرت اس سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔ اس لیے مایوس نہ ہو، دعا کرتے رہو اور خدا پر اپنا بھروسا قائم رکھو، کیونکہ جو خداوند پر امید رکھتے ہیں وہ کبھی شرمندہ نہیں ہوں گے۔ خداوند تمہاری دعا سن رہا ہے، بس اپنا بھروسا اُس پر قائم رکھو۔ #cr_shaamii