@jhnews0: خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ گنے کی فصل تیار ہے مگر شوگر ملز چلانے کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔ محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ رمضان المبارک کے باعث فروری میں لیبر کی کمی سے گنے کی کٹائی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق فیصلے کرے، کاشتکار پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ کھاد، ڈیزل، بجلی اور مزدوری کے اخراجات کئی گنا بڑھ چکے ہیں، لیکن گنے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ #KhalidMehmoodKhokhar#SugarMills #FarmersIssues #JHNews