@shahk649: تحریکِ تحفظِ پاکستان — اتحاد، امن اور یکجہتی کا پیغام آج سرجانی ٹاؤن میں پاک افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بیرونی و اندرونی سازشوں اور دفاعِ وطن کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تحریکِ تحفظِ پاکستان کے کارکنان و ذمہ داران ہر وقت تیار ہیں۔ ہماری دوسری اہم بات یہ ہے کہ کراچی کو اکیلا نہیں بلکہ پورے ملک کو ایک یونٹ بننا چاہیے۔ ہماری آواز ایک ہونی چاہیے، صوبائیت کا خاتمہ ہونا چاہیے، نفرتیں ختم ہونی چاہئیں اور پاکستان کے تمام عوام کو متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔ شاہ ضیاءالدین خان مرکزی نائب صدر برائے آرگنائزنگ پاکستان سابق امیدوار قومی اسمبلی، حلقہ NA-245 پاکستان زندہ باد! پاک افواجِ پاکستان پائندہ باد! 🇵🇰