@mmuzammilquresh: گلشنِ اقبال میں گیلکسسی موبائل مارکیٹ، گلیکسی موبائل مال کے اندر دکانوں میں آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی محمد مزمل قریشی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز کو طلب کیا تاکہ آگ پر قابو پانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ محمد مزمل قریشی نے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت کی۔ #PPP #MohammadMuzammilQureshi #GulshanEIqbal #GalaxyMobileMall #FireIncident