@noorenazar086: تم اور میں جس دن ملیں گے، وہ دن شاید صدی کے خوبصورت ترین دنوں میں شمار ہوگا۔ تمہارا میرے روبرو آنا میرے لیے محض ایک ملاقات نہیں، بلکہ برسوں کی دعاؤں کا حسین ترین لمحہ ہوگا۔ میں تمہیں یوں دیکھوں گا جیسے کوئی مسافر برسوں کی مسافت کے بعد اپنی منزل دیکھتا ہے۔ شاید اُس دن وقت بھی کچھ دیر کے لیے ٹھہر جائے، کیونکہ کچھ ملاقاتیں صرف دو لوگوں کو نہیں، دو منتظر روحوں کو بھی ملا دیتی ہیں۔