@sagg_e_ali: اے میرے والدِ محترم پھول، خوشبو، دھنک، کہکشاں کے لیے کتنی نظمیں لکھیں ہم نے ماں کے لیے اب بھلا کیا لکھا جائے گا آپ پر کوئی لکھ نہ سکا آج تک باپ پر میں ہی کیسے اُٹھاؤں قلم اے میرے والدِ محترم تیرا سایہ ہے صحنِ حرم اے میرے والدِ محترم بچپنے میں میں جن کو پکڑ کر چلا آج تک آپ کی انگلیاں یاد ہیں گھر کی، پریوار کی فکر کرتے ہوئے جو اُبھر آئیں وہ جھریاں یاد ہیں جانے کتنی دفعہ، جانے کس بات پر آج تک آپ کی چُپّیاں یاد ہیں سوچ کر آنکھ ہے میری نم اے میرے والدِ محترم میری ہر کامیابی، دعا آپ کی یہ بھروسا کبھی مجھ سے ٹوٹا نہیں مجھ سے چھوٹی نہیں نوکری کی تڑپ میں پلٹ کر کے پھر گاؤں آ نہ سکا آپ سے آج تک گاؤں چھوٹا نہیں ایک ہی بار ماتھے کو چوما تھا، پھر یہ مقدر کبھی مجھ سے روٹھا نہیں لڑکھڑاتے نہیں پھر قدم اے میرے والدِ محترم کُھل کے رونے کو جی تو ہوا بارہا پھر بھی آنکھوں میں آنسو بھرے رہ گئے احتراماً ہوئیں جو بھی باتیں ہوئیں بیچ میں پھر بھی کتنے ہی دائرے رہ گئے ساری دنیا سمجھ میں ہے آتی مجھے بس آپ ہی سمجھ سے پرے رہ گئے اب تو بس ایک ہی فکر ہے دم بدم تم کو آئے نہ کوئی بھی غم اے میرے والدِ محترم . Allah Pak mere Walid-e-Muhtaram ko lambi sehat wali zindagi de. Aur jinky waldain ab es faani dunya sy parda kar chuky un tmam ko Jannat-ul-Firdous me aala muqaam ata farmaye, unki qabar ko noor se bhar de. Ameen. Love You Baba Jaan, Aap Hamesha Salamat Rahain. #WalidEMuhtaram #BabaJaan #FatherLove #SaggEAlias #DuaForFather