@ikhtishamali29: کبھی کبھی دل ایک ایسے دروازے پر دستک دیتا رہتا ہے جو اندر سے بند ہو چکا ہوتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وہاں سے کوئی آواز نہیں آئے گی، کوئی چہرہ نہیں جھانکے گا، پھر بھی ہم وہیں کھڑے رہتے ہیں۔ کیونکہ انتظار کرنا آسان ہوتا ہے، چھوڑ دینا مشکل۔ ہم خود کو یہ کہہ کر تسلی دیتے رہتے ہیں کہ شاید کل، شاید اگلے لمحے، شاید کسی معجزے سے سب بدل جائے گا۔ مگر سچ یہ ہے کہ کچھ انتظار صرف ہمیں تھکا دیتے ہیں، ہمیں خالی کر دیتے ہیں۔ 🥀💔🥀#foryou #foryoupage #viral #fyp #unfrezzmyaccount