@muhammad.numan089: نصیب کے تھپڑ روح کی بجائے چہرے پہ پڑنے چاہیے، یہ لائن صرف ایک شعر نہیں ہے، یہ ایک ٹوٹے ہوئے انسان کے دل کی چیخ ہے۔ جب نصیب تھپڑ مارتا ہے تو وہ نظر نہیں آتا، لیکن اس کا درد انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے۔ لوگ باہر سے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ تم تو ٹھیک لگ رہے ہو، تمہیں کیا ہوا ہے، کیونکہ انہیں تمہارے چہرے پر کوئی نشان نظر نہیں آتا۔ اگر یہ تھپڑ چہرے پر پڑتے تو لوگوں کو نظر آتا کہ یہ انسان کتنی تکلیف سے گزرا ہے، کتنی راتیں رو کر گزاری ہیں، کتنے خواب ٹوٹے ہیں۔ پھر شاید لوگ اس کا مذاق نہ بناتے، اس کی باتوں پر ہنستے نہیں، اس کے درد کو جھوٹا نہ کہتے۔ اس لیے لکھنے والا کہتا ہے کہ کاش درد نظر آتا، کاش زخم دکھائی دیتے، تاکہ لوگ متاثرہ شخص کا مزید تماشہ بنانے سے باز آ جاتے۔ کیونکہ اس دنیا میں لوگ اندر کے زخم کو نہیں سمجھتے، وہ صرف وہی مانتے ہیں جو آنکھوں سے دکھائی دے۔ یہی اس شعر کا اصل درد ہے۔
میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لفظ: REJECTED 💔
مجھے زندگی میں سب سے زیادہ نفرت جس لفظ سے ہے، وہ ہے REJECTED (مسترد)۔
آج میری عمر 32 سال ہے، لیکن جب بھی بچپن کی یادیں ذہن میں آتی ہیں تو دل بھر آتا ہے۔
بچپن سے ہی احساسِ کمتری کا شکار رہا۔ اسکول میں کبھی کوئی پوزیشن حاصل نہیں کی۔ استاد کی مار، باپ کی ڈانٹ اور غربت کے طعنے میری زندگی کا حصہ رہے۔
استاد اتنا مارتے تھے کہ رات کو جسم کا ایک ایک حصہ درد کرتا تھا۔ کبھی بچپن میں استاد کے مرنے کی دعا کرتا تھا، صرف اس لیے کہ شاید مجھے ایک دن چھٹی نصیب ہو جائے اور مار سے بچ سکوں۔
باپ کی خواہش تھی کہ میں اچھا طالب علم بنوں، ڈاکٹر بنوں، زندگی میں کچھ بڑا کروں۔ لیکن شاید میں ان کے خواب پورے نہ کر سکا۔
عید کا دن تھا، باپ کی مار کی وجہ سے کھانا تک نہیں کھایا گیا۔ غربت ایسی تھی کہ عید پر نئے کپڑے نصیب نہیں ہوتے تھے، اچھا کھانا دیکھ کر بھی دل میں خواہش رہ جاتی تھی۔
پاکستان میں نوکری کے لیے 11 مرتبہ کوشش کی، ہر مرتبہ مسترد ہوا۔
زندگی میں محبت اور شادی کا خواب بھی دیکھا۔ اپنے چچا کی بیٹی کا رشتہ مانگا، لیکن وہاں بھی غربت آڑے آگئی۔ شاید میری مالی حیثیت میرے جذبات سے زیادہ اہم سمجھی گئی۔ وہاں بھی مجھے قبولیت نہ ملی۔
پھر پاکستان چھوڑ کر دبئی آگیا۔ سوچا شاید یہاں قسمت بدل جائے گی۔ شاید ایک کامیاب انسان بن جاؤں گا، شاید اپنے ماں باپ کو وہ خوشیاں دے سکوں گا جن سے وہ ساری زندگی محروم رہے۔
دبئی میں واش روم صاف کیے، برتن دھوئے، کک کا کام کیا، مزدوری کی۔ کوئی کام چھوٹا نہیں سمجھا۔ محنت کرکے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔
میرا ایک ہی خواب تھا کہ اپنے والدین کو اچھا کھانا کھلا سکوں، اچھے کپڑے دے سکوں اور انہیں زندگی کی وہ خوشیاں دے سکوں جن کا خواب میں نے بچپن میں دیکھا تھا۔
لیکن آج پانچ سال کی محنت کے بعد بھی ویزے کی مشکلات اور بے روزگاری نے مجھے دوبارہ ایک ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں مستقبل نظر نہیں آتا۔
کبھی سوچتا ہوں، آخر میری زندگی میں خوشی کا ایک دن کب آئے گا؟
کیا کبھی میرے والدین مجھ پر فخر کر سکیں گے؟
میں بھی انسان ہوں، میرے بھی خواب ہیں، میری بھی خواہشات ہیں، میرا بھی دل ہے۔
یا اللہ! اب مجھ سے مزید امتحان برداشت نہیں ہوتے۔ میرے لیے آسانیاں پیدا فرما، میرے والدین کو صحت اور خوشیاں عطا فرما۔
دنیا نے بار بار REJECTED کہا، لیکن میں آج بھی اللہ کی رحمت سے امید لگائے بیٹھا ہوں۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲
2026-11-19 14:24:38
1
To see more videos from user @muhammad.numan089, please go to the Tikwm
homepage.