@suchbolkegeo1: بریکنگ! کورنگی میں پولیس کا قہر ٹوٹ پڑا! اللہ والا ٹاؤن میں دھواں دھار آپریشن، دو بدنام زمانہ ملزمان گرفتار، تیسرا بھاگتے ہوئے غائب! کراچی: کورنگی میں جرائم کی دنیا میں بھونچال آ گیا ہے! پولیس نے ایک بار پھر بتا دیا کہ جو قانون سے ٹکرائے گا، وہ چکنا چور ہو جائے گا! اللہ والا ٹاؤن کی ون ڈی روڈ پر جب پولیس کی گاڑیاں پہنچیں تو ملزمان کے ہوش اڑ گئے۔ ایسا لگا جیسے پورا علاقہ پولیس کے گھیرے میں آ گیا ہو۔ ایس ایچ او انسپکٹر ایاز خان اور ناصر چوکی انچارج خدا بخش عرف بخشی نے اپنی دبنگ ٹیم کے ساتھ ایسا جال بچھایا کہ ملزمان کو بھاگنے کا موقع ہی نہ ملا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی، مگر بخشی صاحب کی ٹیم نے پیچھا کر کے دو کو دبوچ لیا۔ تیسرا ملزم گلیوں کا فائدہ اٹھا کر اندھیرے میں غائب ہو گیا۔ دھر لیے گئے ملزمان: شہباز احمد ولد فرید احمد - مبینہ طور پر گروہ کا اہم کارندہ عبدالحمید ولد غلام قادر - اس کا ساتھی فرار ہونے والا: دلاور عرف بدھیا ولد سراج الحق - پولیس کو مطلوب، اب پولیس کی ریڈار پر! پولیس نے جب ملزمان کی تلاشی لی تو سب حیران رہ گئے! 🔫 خطرناک ناجائز اسلحہ و ایمونیشن - جو کسی بڑی واردات کے لیے رکھا گیا تھا 🏍️ سرقہ شدہ موٹر سائیکل - جو کسی معصوم شہری سے چھینی گئی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروہ علاقے میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے فرار ملزم دلاور عرف بدھیا کے لیے پورے علاقے میں گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے: بدھیا! جتنا بھاگنا ہے بھاگ لے، کورنگی پولیس تجھے چھوڑے گی نہیں! تیرا انجام بھی تیرے ساتھیوں جیسا ہی ہوگا! ایس ایچ او ایاز خان اور چوکی انچارج خدا بخش عرف بخشی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے۔ ان کی مسلسل کارروائیوں سے مجرموں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ علاقہ مکین خوش ہیں، کہہ رہے ہیں: اب اللہ والا ٹاؤن میں سکون آئے گا، پولیس نے کمال کر دیا! آخر میں پولیس کا مجرموں کو کھلا چیلنج: سن لو جرائم پیشہ عناصر! کورنگی میں اب تمہاری دال نہیں گلے گی۔ یا تو جرم چھوڑ دو، یا جیل جانے کے لیے تیار ہو جاؤ۔ کیونکہ کورنگی پولیس کا کریک ڈاؤن اب رکنے والا نہیں! #foryoupageシ #viralpost #viral #karachi #suchbolkegeo