@shadow12th5: حضرت یوسفؑ نے ایک خواب دیکھا تھا ایک ایسا خواب جس میں گیارہ ستارے، سورج اور چاند اُن کے سامنے جھکے ہوئے تھے۔ وہ خواب صرف ایک خواب نہیں تھا، بلکہ اللہ کی طرف سے آنے والی ایک حقیقت کی خبر تھی۔ مگر اُس خواب کی تعبیر فوراً سامنے نہیں آئی، بلکہ برسوں کا انتظار، جدائی، آزمائشیں اور صبر اُس کے درمیان آئے۔ تقریباً چالیس سال بعد وہی خواب حقیقت بن کر اُن کے سامنے آ گیا، اور گیارہ ستارے اُن کے بھائی، سورج اور چاند اُن کے والدین کی صورت میں اُس خواب کی تعبیر بن گئے۔ تب معلوم ہوا کہ اللہ کے لکھے ہوئے خواب کو حقیقت بننے میں چاہے کتنے ہی سال کیوں نہ لگ جائیں، اگر وہ اللہ کی طرف سے ہو تو وقت اُسے مٹا نہیں سکتا، فاصلے اُسے روک نہیں سکتے اور حالات اُس کی تعبیر کو بدل نہیں سکتے۔ بس انسان کو صبر کرنا ہوتا ہے، کیونکہ اللہ کی طرف سے آنے والی خوبصورت چیزیں اکثر دیر سے آتی ہیں، مگر جب آتی ہیں تو انتظار کے سارے سال بھلا دیتی ہیں۔ 🫠❤️🩹 . . #fpyシ @ᵀøᴍ メ❤️🩹