@gehri_chup2: تمہیں لگتا ہے میں نے تمہیں یوں ہی جانے دیا؟ نہیں، یہ جدائی اچانک نہیں تھی۔ یہ ایک طویل جنگ کا آخری منظر تھا۔ میں نے تمہیں روکنے کے لیے لفظوں کو دعا بنایا، خاموشیوں کو صدا دی، انا کو دروازے پر چھوڑا، اور اپنی ضد کو تمہارے قدموں میں رکھ دیا۔ ہر بار دل نے کہا ابھی نہیں، شاید وہ پلٹ آئے، شاید ایک بار اور بات بن جائے۔ مگر کچھ رشتے تھامنے سے نہیں بلکہ تھک جانے سے چھوٹتے ہیں۔ تمہیں لگتا ہوگا کہ شاید میں نے ہار مان لی ہے یا مجھے تمہاری جدائی کا کوئی ملال نہیں... مگر سچ تو یہ ہے کہ تمہاری کہی گئی وہ آخری باتیں میرے دل پر نشتر کی طرح چبھ گئی تھیں۔ تمہارے لفظوں نے میری ضد، میرا غرور، اور میرا سارا مان ایک لمحے میں توڑ کر رکھ دیا۔ اس دن مجھے لگا کہ اب بحث کرنے، منتیں کرنے یا روکنے کا کوئی فائدہ نہیں رہا۔ میرے لیے جو الفاظ تم نے نوک دار بنا کر میرے دل و دماغ میں چھاپے تھے، ابھی تک و وہ الفاظ مجھے چبھتے ہیں اُنکی گونج میرے کانوں میں سنائی دیتی ہے ۔۔۔! #بےحس_لوگ #viralvideo #foryoupage #foryou #💔🥀