@sufi_e_tanhai1: خاموشی ہمیشہ کمزوری نہیں ہوتی ، کبھی یہ سب سے گہرا اور مضبوط جواب ہوتی ہے، جو لوگ دل سے سچے ہوتے ہیں وہ شور نہیں مچاتے بلکہ خود کو پیچھے ہٹا لیتے ہیں ، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہر بحث جیتنا ضروری نہیں ہوتا مگر دل بار جانا سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے، وہ بدلہ لینے کے بجائے خود کو سنبھال لیتے ہیں اور خاموشی سے دور ہو جاتے ہیں، کیونکہ انہیں اپنی قدر کا احساس ہوتا ہے، وہ اپنے جذبات کو سستا نہیں ہونے دیتے اور نہ ہی ہر کسی کے سامنے خود کو ثابت کرتے ہیں، ایسے لوگ ٹوٹتے ضرور ہیں مگر بکھرتے نہیں ، وہ اپنے اندر ہی سب کچھ سمیٹ لیتے ہیں اور جب وہ کسی کی زندگی سے نکل جاتے ہیں تو شور نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی خاموشی چھوڑ جاتے ہیں جو ہر لمحہ محسوس ہوتی ہے ، وہ خلا الفاظ سے بیان نہیں ہوتا مگر دل ہر وقت اسے محسوس کرتا رہتا ہے۔ #fyp #fypシ #viraltiktok #foryoupage #sufi_e_tanhai1