@ayazen44: احترام کرنا ہر انسان کا فرض ہے، مگر اپنی عزتِ نفس کو قربان کر دینا نہیں۔ کسی کے سامنے اتنا بھی مت جھکو کہ وہ تمہیں اپنا محتاج سمجھنے لگے۔۔ کیونکہ حد سے بڑھی ہوئی عاجزی اکثر انسان کی قدر چھین لیتی ہے۔ جنہیں ہم اپنی محبت،خلوص اور احترام کا سب سے بلند مقام دیتے ہیں، کبھی کبھی وہی ہمیں اپنی ضرورت اور غلامی کا عادی سمجھ بیٹھتے ہیں۔ پھر ہماری خاموشی کو کمزوری، ہماری وفاداری کو مجبوری سمجھا جاتا ہے۔ افسوس کہ جس کے لیے ہم اپنی انا تک دفن کر دیتے ہیں، ایک دن اسی کی نظروں میں ہماری کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی۔ یاد رکھو، عزت دو مگر اپنی خودداری کو کبھی دفن مت کرو۔ کیونکہ جس مقام پر تمہاری قدر ختم ہو جائے، وہاں تمہاری موجودگی بھی بے معنی ہو جاتی ہے۔ . . . . . . . #foryou#fyp#viral#foryoupage#tiktokviral