@abbas.khan1389: کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جہاں انسان کو الفاظ سوچ کر بولنے نہیں پڑتے، دل میں جو بھی ہو بے جھجک کہہ دیتا ہے۔ اپنی خوشیاں، پریشانیاں، خوف اور چھوٹی چھوٹی باتیں سب شیئر کرنے لگتا ہے۔ کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ سامنے والا نہ اسے جج کرے گا، نہ اس کی باتوں کا مذاق بنائے گا اور نہ ہی اس کے رازوں کو کبھی دوسروں کے سامنے بیان کرے گا۔ یاد رکھنا! کسی کا آپ پر بھروسا کرنا معمولی بات نہیں، یہ ایک بہت بڑی عزت ہے۔ ہر کسی کو اپنے دل تک رسائی مت دو، اور جو شخص آپ کو اپنا سمجھ کر ہر بات بتاتا ہے، اس کے اعتماد کی ہمیشہ حفاظت کرنا۔ کیونکہ رشتے باتوں سے نہیں، اعتماد سے قائم رہتے ہیں۔ ❤️ #fyp #wolf #wolfline