@balochistan.police.heroz: کوئٹہ: ون ویلنگ اور سڑکوں پر خنجر کی نمائش کرنے والے موٹر سائیکل گروپوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت صاحب اور ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل صاحب کی سخت ہدایات پر تھانہ پشتون آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ، سڑکوں پر خنجر کی نمائش اور موٹر سائیکلوں پر گروپ بنا کر شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ پشتون آباد فضل الرحمان خلجی اور ان کی ٹیم نے کی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت صاحب کا واضح پیغام: کوئٹہ شہر میں کسی بھی قسم کی بدامنی، خوف و ہراس پھیلانے، اسلحہ یا خنجر کی نمائش اور سڑکوں پر غیر قانونی موٹر سائیکل گروپ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوئٹہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔