کچھ چیزیں انسان کی زندگی میں زخم بن کر رہ جاتی ہیں... نہ وقت انہیں بھرتا ہے، نہ انسان انہیں بھلا پاتا ہے۔ وہ یادیں اندر ہی اندر سڑتی رہتی ہیں اور روح میں ایسی کڑواہٹ بھر دیتی ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ ہے کہ ہم ان باتوں کو کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے۔
ہمارے اردگرد لوگ ہوتے ہیں، کچھ بہت اپنے بھی... مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں کوئی کسی کا نہیں ہوتا۔ ہر رشتہ صرف نام کا رشتہ ہے، ہر تعلق صرف ذمہ داریوں کا بوجھ۔ یہاں نہ خلوص ہے، نہ دوستی نہ وہ احساس کہ کوئی واقعی سمجھے گا۔
ہم جیتے ہیں، ہنستے ہیں، بولتے ہیں ... مگر سب جھوٹ ہوتا ہے۔ اندر صرف خالی پن غصہ اور تھکن ہوتی ہے۔ یہ زندگی کوئی نعمت نہیں لگتی، بس ایک سزا محسوس ہوتی ہے... جسے ہر دن برداشت کرنا پڑتا ہے، بغیر کسی امید کے۔
2026-11-19 13:41:05
1
user 981 :
same
2026-11-19 19:31:08
0
user1227303462218 :
😳😳😳
2026-11-19 19:09:36
0
To see more videos from user @ezaljannt, please go to the Tikwm
homepage.