@kyky.living: Quần Đùi Nam Nữ #kykyliving

Kỳ Kỳ
Kỳ Kỳ
Open In TikTok:
Region: VN
Thursday 19 November 2026 12:48:42 GMT
127
0
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @kyky.living, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

#بوڑھے قدموں میں بچپن ہاتھ میں ایک ڈنڈی ہے اور آگے ایک چھوٹا سا پہیہ۔ سر پر سفید ٹوپی، کندھے پر چادر ڈالے ایک بزرگ گاؤں کے کچے راستے پر چلے جا رہے ہیں۔ ایک طرف ہرے بھرے کھیت ہیں اور پیچھے پہاڑ، مگر ان کی نگاہ اس ننھے سے پہیے پر ہے۔ پہیہ ذرا آگے نکلتا ہے تو وہ بھی قدم بڑھا دیتے ہیں۔ انہیں یوں دیکھ کر لگتا ہے جیسے برسوں بعد بچپن کا کوئی ساتھی ملا ہو اور دونوں پھر اسی پرانے راستے پر کھیلنے نکلے ہوں۔ کون جانے، بچپن میں بھی وہ اسی طرح پہیہ دوڑاتے ہوں۔ تب شاید پیچھے سے کسی دوست کی آواز آتی ہو، ”ذرا ٹھہر، اب میری باری ہے!“ اور وہ ہنس کر پہیہ اس کے حوالے کر دیتے ہوں۔ آج بھی راستہ ہے، پہیہ ہے، کھیلنے والا بھی ہے۔ بس وہ آواز سننے کو جی چاہتا ہے۔ اس منظر میں ایک ہلکی سی اداسی بھی ہے اور ایک پیاری سی خوشی بھی۔ اداسی اس خیال کی کہ جن کے ساتھ ہم کھیلتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں، عمر بھر ان کا ساتھ کم ہی نصیب ہوتا ہے۔ اور خوشی اس بات کی کہ زندگی کی اتنی مصروفیتوں کے بعد بھی ان بزرگ کو یہ کھیل یاد ہے۔ چند لمحوں کے لیے انھیں کہیں پہنچنے کی جلدی نہیں۔ ابھی تو دیکھنا ہے کہ ایک ہلکی سی ٹھوکر سے پہیہ اور کتنی دور جاتا ہے۔

About