@govtofpunjabpk: بابا گرونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں ستھرا پنجاب ٹیموں کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات جاری ہیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے ستھرا پنجاب ننکانہ صاحب احسن ممتاز، سردار سرجیت سنگھ کنول (صدر سکھ ان پاکستان سیوا سوسائٹی) کے ہمراہ گوردوارہ جنم استھان سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکھ یاتریوں کی آمد کے پیشِ نظر صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایات دیں۔ 200 ورکرز، جدید مشینری اور اضافی وسائل کے ساتھ مرکزی شاہراہوں، گوردوارے اور اطراف کے علاقوں کی صفائی و دھلائی کا عمل جاری ہے، تاکہ سکھ یاتریوں کو صاف ستھرا، خوشگوار اور بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔