@fajar.reminders: سوال یہ ہے کہ یہ نظرِ بد لگتی کیوں ہے؟ نظرِ بد ایک تیر ہے... جو دل سے نکلتا ہے 🧿 پہلی وجہ: کسی کی نعمت دیکھ کر حیران ہونا... یہ اس کے پاس کیسے آ گئی؟ دوسری وجہ: دل میں جلن اور حسد سےخیال آنا... یہ اس کے پاس ہے، میرے پاس کیوں نہیں؟ تیسری وجہ: کسی چیز کا اتنا پیارا لگنا کہ نظر بھر بھر کے دیکھتے رہنا نبی ﷺ نے فرمایا: "نظر حق ہے، اور اگر کوئی چیز تقدیر سے آگے نکلتی تو وہ نظر ہوتی۔" 📚 صحیح مسلم 2188 ابن القیم نے اسے ایک تیر سے تشبیہ دی ہے۔ نظر صرف حسد سے نہیں، کبھی صرف پسند آنے سے بھی لگ جاتی ہے، اور انسان کو اپنی ہی نظر بھی لگ سکتی ہے۔ 📚 سنن ابن ماجہ 3509 (سہل بن حنیف اور عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہما) 📚 ابن السنی، حاکم (البانی: صحیح) 🛡️ بچاؤ: ✅ جب کوئی چیز پسند آئے تو برکت کی دعا کریں: "بارک اللہ" ✅ سورۃ الفاتحہ، الاخلاص، الفلق، الناس اور آیت الکرسی کی تلاوت ✅ حفاظت کی دعا: "أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ" (صحیح بخاری) ✅ اللہ پر بھروسہ اے اللہ! ہر اس نظر کا اثر باطل فرما دے جس نے رزق، گھر، جسم، دل، حسن، عقل اور کامیابی کو نشانہ بنایا۔ (ایک دعا) آپ نے آخری بار کسی کی تعریف کے ساتھ "بارک اللہ" کب کہا؟ 👇 #IslamicReminder #goviral #trending #Quran #Love