@_ak__99: ہر داستان میں ایک کردار ایسا بھی ہوتا ہے جسے زمانہ صرف اسکے جرم سے یاد رکھتا ہے اس کے حصے کی کہانی کبھی نہیں سنتا، کبھی سوچا ہے اگر صدیوں سے ملزم ٹھہرائے گئے کردار کوبھی اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع ملے تو وہ کیا کہے گا؟ شاید وہ ان فیصلوں پر سوال اٹھائے جنہیں ہم نے سچ مان کر کبھی بھی پرکھا ہی نہیں۔ شاید وہ جاننا چاہے کہ ایک ہی قصے میں کسی کو عظمت اور کسی کو ابدی ملامت کیوں ملی۔ مگر اس قصے کا سب سے عجیب پہلو یہ ہے کہ ابلیس کی زبان پر نام ہی اسی کاہے جس سے اسے شکوہ ہے۔ وہ اسی کے حضور سوال رکھتا ہے، اسی کے فیصلے سے الجھتا ہے اور اسی کی یاد میں اپنی بات دہراتا ہے۔ گویا زمانے گزر گئے، اس کی سرکشی بھی اپنی جگہ رہی مگر اس کا ذکر پھر بھی اسی ایک نام کے گرد ٹھہرا رہا۔ شاید ابلیس کا المیہ صرف یہ نہیں تھا کہ اس نے سجدہ نہیں کیا بلکہ یہ بھی تھا کہ وہ اپنے انکار کے بعد بھی اپنے سوال سے کبھی آگے نہ بڑھ سکا۔#fypシ #unfrezzmyaccount #repost #caption