@dr_abdullah737: زندگی نے یہ سبق بار بار دہرایا ہے کہ اندھا اعتبار اکثر دل کی ویرانیوں کا سبب بنتا ہے، اعتماد ایک قیمتی سرمایہ ہے، اسے ہر مسکراتے چہرے پر خرچ نہیں کرنا چاہیے، لوگ بدلتے نہیں، اکثر صرف اپنی اصل وقت آنے پر ظاہر کرتے ہیں۔ احتیاط کا مطلب یہ نہیں کہ انسان محبت کرنا چھوڑ دے یا ہر کسی پر شک کرے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے دل کی حفاظت کرنا سیکھ لے۔ اپنے راز، اپنی کمزوریاں اور اپنے خواب ہر شخص کے حوالے نہ کرے، کیونکہ ہر سننے والا ہمدرد نہیں ہوتا اور ہر ساتھ چلنے والا ہمسفر نہیں بنتا۔ بعض رشتے وقت کی دھوپ میں پگھل جاتے ہیں، بعض دوست مفاد کی حد تک ساتھ رہتے ہیں اور بعض وعدے حالات کے سامنے دم توڑ دیتے ہیں ایسے میں خاموش مشاہدہ، جلد بازی کے اعتبار سے کہیں بہتر ہے۔ اعتبار ایک لمحے میں دیا جاتا ہے مگر اسے کمانے میں وقت لگتا ہے اس لیے دل کی دہلیز پر ہر کسی کو جگہ نہ دیں، اس دور میں خود کو محفوظ. رکھنا، بعد میں خود کو سنبھالنے سے کہیں آسان ہے۔ #fyp #urdupoetry #forypupage #aesthetic #dr_abdullah737