@ameenkhan78804: گزشتہ روز مخدوم شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کی 95ویں پیشی تھی، مگر افسوس کہ پراسیکیوٹر ایک بار پھر عدالت میں مطلوبہ ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔ عدالت کی جانب سے مسلسل ریکارڈ طلب کیے جانے کے باوجود ہر پیشی پر معاملہ التوا کا شکار ہو رہا ہے۔ عدالت نے دو دن کی مہلت دیتے ہوئے 21 نومبر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ میرے والد کو 1190 دن سے ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔ آخر کب تک ایک شخص کو انصاف کے انتظار میں قید رکھا جائے گا؟ میرے والد کسی رعایت کے طلبگار نہیں، وہ صرف اپنا قانونی حق اور انصاف مانگتے ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ 21 نومبر کی آئندہ سماعت مزید التوا کا شکار نہیں ہوگی اور مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ مخدوم زین حسین قریشی#abniamenziam