@kurram.connect: پاراچنار ایئرپورٹ کے قریب کرولا گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دو افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اپر کرم کے علاقے کراخیلہ روڈ، پاراچنار ایئرپورٹ کے قریب کرولا گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا۔ #Kurramconnet #followers ##Parachinar #fire