@ma885000: آسان نہیں تھا خود کو یوں ہی پتھر دل کر لینا میں نے ہر وہ چیز کھوئی ہے جو مجھے شدت سے چاہیے تھی آسان نہیں تھا اپنے ہاتھوں سے اپنی محبت کو دفن کرنا آسان نہیں تھا جس کو ساری دنیا مانا تھا اس کو چھوڑ دینا آسان نہیں تھا راتوں کو رو کر صبح کو ہنس کر سب کے سامنے آنا لوگ کہتے ہیں تو بدل گیا ہے لوگ کہتے ہیں تو پتھر دل ہو گیا ہے لوگ کہتے ہیں تجھے اب فرق نہیں پڑتا ان کو کیا پتہ پتھر دل بننے کے لیے مجھے کتنا ٹوٹنا پڑا ہے پتھر دل بننے کے لیے مجھے کتنا رونا پڑا ہے پتھر دل بننے کے لیے مجھے خود کو کتنا مارنا پڑا ہے میں نے ہر وہ چیز کھوئی ہے جو مجھے شدت سے چاہیے تھی میں نے وہ محبت کھوئی ہے جس کے لیے میں دعائیں مانگتا تھا میں نے وہ شخص کھویا ہے جس کے بغیر میں جینے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا میں نے وہ خواب کھوئے ہیں جو میں نے اس کے ساتھ دیکھے تھے میں نے وہ صبحیں کھوئی ہیں جو اس کے میسج سے شروع ہوتی تھیں میں نے وہ راتیں کھوئی ہیں جو اس کی باتوں سے ختم ہوتی تھیں اب میں ہنستا ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں خوش ہوں اب میں چپ رہتا ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں ٹھیک ہوں مگر اندر سے میں ختم ہو چکا ہوں میں اندر سے مر چکا ہوں میں بس سانس لے رہا ہوں جی نہیں رہا میں نے خود کو پتھر اس لیے نہیں بنایا کہ مجھے درد نہیں ہوتا میں نے خود کو پتھر اس لیے بنایا ہے کہ اب میں اور درد سہہ نہیں سکتا اب اگر پھر سے ٹوٹا تو بکھر جاؤں گا اور پھر کبھی جڑ نہیں پاؤں گا#emotionalpoetry #poetryrecitation #heartbreakpoetry #ghazalvibes #poetrycommunity ✍️ Personal reflections: @Mrs_Zain♥️