@mir_shaib7: نیشنل پارٹی الندور بلیدہ کے کونسلر جاوید شمبے زئی نے گوادر کے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور گیس باؤزر کے درمیان پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں 10 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور 27 افراد کا زخمی ہونا انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین۔ منجانب: نیشنل پارٹی الندور