@estheticvibe0: انسان کو وقت صرف گزارنا نہیں چاہئے، بلکہ اسے اچھے اعمال میں استعمال کرنا چاہئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔ دنیا میں ایسے رہو گویا تم اجنبی ہو یا مسافر۔ مسافر جانتا ہے کہ اس کا سفر محدود ہے۔ وہ راستے میں ضروری کام بھی کرتا ہے اور اپنے مقصد کو بھی یاد رکھتا ہے۔ اسی طرح ہمیں دنیا کی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں، مستقبل کی تیاری بھی کرنی ہے، لیکن یہ نہیں بھولنا کہ ہمارے پاس جو وقت اس وقت موجود ہے، اسے اچھے کاموں میں استعمال کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ ماضی کے پچھتاوے میں ڈوبے رہنے یا مستقبل کی فکر میں آج کے فرض چھوڑنے کے بجائے، آج کے دن کو بہتر بنانا چاہئے۔ #unfrezzmyaccount #poetry #lines #govairal #millionviews