@silentstrength9661: یا رب! میں ام الصابرین نہیں ہوں... میں وہ نہیں ہوں جو ہر زخم پر مسکرا کر کہہ دے کہ کوئی بات نہیں۔ میں تو وہ ہوں جو رات کے اندھیروں میں تکیہ بھگو کر رو لیتی ہوں، اور صبح سب کے سامنے پھر سے مضبوط بننے کا ناٹک کرتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ اب میں تھک چکی ہوں۔ میری سسکیاں اب صبر نہیں مانگتیں، وہ اب ہر اک غم سے نجات مانگتی ہیں۔ یا رب! میں نے بہت سہہ لیا، بہت چپ رہ لی، بہت مسکرا لی۔ اب میرے دل میں صبر کی دعا نہیں، سکون کی دعا ہے۔ اب مجھے آزمائشوں سے لڑنے کی طاقت نہیں چاہیے، مجھے ان آزمائشوں سے نکلنے کا راستہ چاہیے۔ تو تو جانتا ہے نا، میں کتنی ٹوٹی ہوئی ہوں؟ لوگوں کو لگتا ہے میں مضبوط ہوں، مگر تو تو جانتا ہے کہ یہ مضبوطی کتنی تکلیف دے کر آئی ہے۔ یا رب! بس اب تھوڑا رحم کر دے۔ میری سسکیوں کو سن لے، میرے آنسوؤں کو دیکھ لے، مجھے اس غم سے نجات دے دے، جس نے میری ہنسی بھی چھین لی ہے۔ میں ام الصابرین نہیں ہوں، میں تو بس تیری ایک تھکی ہوئی بندی ہوں، جسے اب صرف تیرے سہارے کی ضرورت ہے۔