@chaudharyumer670: جنازے اور تعزیت کے موقع پر خاموش رہنا سیکھیں ۔ وہاں کوئی اپنی زندگی کا سب سے قیمتی شخص کھو کر بیٹھا ہوتا ہے ۔ وہ کوئی پارک نہیں اور نہ ہی گپ شپ کرنے یا میل جول بڑھانے کی محفل ہوتی ہے ۔ وہاں دنیا داری ، چغلی اور غیبت سے گریز کریں ۔ جانے والے کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔ ہر بات کو اپنے دکھوں سے جوڑنا ضروری نہیں ، بھلا دکھوں کا بھی کوئی مقابلہ ہوتا ہے ؟ اس وقت لواحقین کو آپ کے مسائل یا لمبی لمبی باتیں نہیں ، بلکہ صرف آپ کی ہمدردی اور تسلی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کبھی کبھی کسی کے پاس خاموشی سے بیٹھ جانا ہی سب سے بڑا سہارا ہوتا ہے ۔ ہر خاموشی کو توڑنا اور ہر موقع پر بولنا ضروری نہیں ہوتا#fyp #share #follow #viral #has