@abdullah.abid.usa: سینیٹر حاجی دلاور خان صاحب نے رات گئے (تقریباً بارہ بجے) نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی صاحب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے مردان کے باشعور عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے درخواست کی کہ اہلیانِ مردان آپ اور امیر حیدر خان ہوتی صاحب کے درمیان حالیہ اختلافات پر شدید رنجیدہ اور تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ مردان کے غیور عوام اپنے اکابرین اور معزز خاندانوں کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کر سکتے نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی صاحب نے طویل تفصیلی گفتگو کے بعد سینیٹر حاجی دلاور خان صاحب کی اس کاوش کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور فرمایا کہ میں آپ کی اور مردان کے عوام کی درخواست کو ہرگز رد نہیں کر سکتا چونکہ رات کافی بیت چکی تھی اس لیے سینیٹر دلاور خان صاحب نے اس وقت امیر حیدر خان ہوتی صاحب کو زحمت دینا مناسب نہ سمجھا ان شاء اللہ آج ان سے بھی تفصیلی بات ہوگی اور انہیں مردان کے مہذب شہریوں کی اس صورتحال پر ناراضگی اور باہمی صلح کی پرخلوص خواہش سے آگاہ کیا جائے گا امیر حیدر خان ہوتی صاحب ایک نہایت باادب اور روایات و اقدار کے پاسدار انسان ہیں قوی امید ہے کہ وہ بھی محترم سینیٹر حاجی دلاور خان خانخیل اور مردان کے عوام کی اس مخلصانہ اپیل کا احترام کرتے ہوئے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ان شاء اللہ تاہم اس نازک مرحلے پر خواجہ محمد خان ہوتی صاحب اور امیر حیدر خان ہوتی صاحب کے تمام چاہنے والوں اور کارکنان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا کسی بھی پلیٹ فارم پر کسی قسم کی منفی بیان بازی یا اشتعال انگیزی سے مکمل گریز کریں اس سے سینیٹر دلاور خان صاحب جو کہ ایک انتہائی قابلِ احترام شخصیت ہیں اور اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر اس کشیدگی اور تلخیوں کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں—کی مخلصانہ کوششوں کو تقویت ملے گی۔ اللہ تعالیٰ سینیٹر صاحب کو اس کارِ خیر میں استقامت عطا فرمائے اور انہیں اس کا بہترین اجر دے۔ آمین