@alia4446: کبھی کبھی رشتے کسی بڑی وجہ سے نہیں ٹوٹتے، بس روز کے چھوٹے چھوٹے رویے، تلخ لہجے، بے رخی اور نظر انداز کرنا، آہستہ آہستہ دل میں ایک دیوار کھڑی کر دیتے ہیں۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ انسان سامنے تو ہوتا ہے، مگر دل سے اتر چکا ہوتا ہے۔ نہ اس کی باتوں میں وہ پہلے والی مٹھاس رہتی ہے، نہ اس کے آنے کی خوشی، اور نہ اس کے جانے کا دکھ۔ ایسے لوگوں کے لیے دل میں نہ نفرت رہتی ہے، نہ محبت، بس ایک خاموش سی خاموشی رہ جاتی ہے۔ ہم انہیں یاد بھی نہیں کرنا چاہتے، اور وہ واپس بھی آئیں تو دل دروازہ نہیں کھولتا۔ کیونکہ کچھ زخم وقت کے ساتھ بھر تو جاتے ہیں، مگر ان کا نشان ہمیشہ باقی رہتا ہے۔ اللہ ہمیں ایسے رویوں سے بچائے جو اپنوں کو پرایا کر دیں، اور ہمارے دلوں کو اتنا نرم رکھے کہ ہم کسی کے دل میں بغیر کفن کے دفن نہ ہوں... آمین 🤲#tiktok #respect #Love #trust #trending