@govtofpunjabpk: بابا گرو نانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں سکھ یاتریوں کی سہولت اور بہترین مہمان نوازی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ طبی سہولیات، میڈیکل کیمپس، لنگر، رہائش، صفائی ستھرائی اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ یاتری پُرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔