@ria.khan899: مجھے بہت شوق تھا کہ میں بھی اس کی طرف سے چاہا جاؤں، کہ کبھی اس کی نظر میں بھی میری وہی اہمیت ہو جس قدر وہ میری نظر میں رکھتا ہے مگر جب بھی اس کے دل تک پہنچنے کی کوشش کی، ناکام ہی رہا خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس کے اپنوں میں آتے ہیں، جنہیں وہ اپنے لہجے میں جگہ دیتا ہے، جن کے نام اس کی زندگی میں بے تکلفی سے لکھے ہیں خدا سے خود بیٹھ کر اپنا بخت لکھوایا ہے شاید ان لوگوں نے، جو اس کی بھوری آنکھوں میں جھلملاتے ہیں، اور شاید محبت کا سب سے کٹھن مرحلہ بھی یہی ہے جب دل کسی کو پانے پر مُصر ہو اور انسان اسے اللہ کی رضا سمجھ کر چھوڑ دینا سیکھ لے کچھ محبتوں پر فقط صبر کر لینا ہی بہادری ہوتی ہے... 🥺💔😭 #viralreelschallenge #shorts #sadpoetry #BrokenHeart #deepline