@tawaar_balochista: کوئٹہ : نوکری کی امید لیے ہزاروں بیروزگار نوجوان کوئٹہ پہنچے، مگر بدانتظامی کی وجہ سے انٹرویو منسوخ ہوگئی۔ آج ہزاروں بیروزگار امیدوار انٹرویو کے لیے بیوٹمز یونیورسٹی پہنچے، تاہم امیدواروں کی بڑی تعداد کے مقابلے میں انتظامات انتہائی ناکافی ہونے کے باعث شدید بدنظمی پیدا ہوگئی، جس سے انٹرویو کا عمل بری طرح متاثر ہوا۔ صورتحال کے پیشِ نظر انٹرویوز منسوخ کر دیے گئے، جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے ہزاروں امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔