@khaniiiqueen05: 21 نومبر کی وہ صبح قیامت کی صبح تھی پاراچنار کی فضا میں چیخوں کی صدا تھی😭 سو سے زیادہ لوگ تھے، سب بے گناہ تھےکوئی جا رہا تھا، کوئی گھر کو آ رہا تھاان میں عورتیں بھی تھیں، جو مائیں تھیں بہنیں تھیں جن کے ہاتھوں میں دعائیں تھیں، آنکھوں میں خواب تھےان میں معصوم بچے بھی تھے، جو کھیلنا چاہتے تھے جو ابھی دنیا کو سمجھے بھی نہ تھے، وہ بھی چلے گئےان میں جوان مرد بھی تھے، جو گھر کے سہارے تھے جو اپنے بچوں کے لیے روزی کمانے نکلے تھےان میں سفید داڑھی والے بزرگ بھی تھےجن کے چہروں پر نور تھا، جو سب کے پیارے تھے ایک ہی دن میں سو سے زیادہ جنازے اٹھے ایک ہی دن میں سو گھر ویران ہو گئےکسی ماں کی گود اجڑ گئی، کسی باپ کا سہارا چھن گیا کسی بہن کا بھائی گیا، کسی بیوی کا سہاگ لٹ گیابچے پوچھتے ہیں، بابا کہاں گئے؟ مائیں روتی ہیں، میرا لال کہاں گیا؟🥺دو سال گزر گئے، مگر زخم ویسا ہی ہے پاراچنار آج بھی ان شہیدوں کو روتا ہے اے شہیدو! تم تو جنت کے مہمان ہو گئے تمہارا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا چلم پر شہدائے پاراچنار 😭💔