@saqi.wrai8s: انتظار کیا چیز ہے، یہ اُس شخص سے پوچھو جو کسی ایک انسان کے پیغام کی امید میں چوبیس گھنٹے اپنا موبائل ڈیٹا آن رکھتا ہے۔ بار بار موبائل کی اسکرین دیکھتا ہے، ہر نوٹیفکیشن پر دل دھڑکنے لگتا ہے اور ہر بار یہی سوچتا ہے کہ شاید اس بار اُس کا پیغام آیا ہو۔ پتہ ہے، سب سے زیادہ تکلیف کب ہوتی ہے؟ جب سارا دن گزر جائے، رات بھی ڈھل جائے، مگر اُس ایک شخص کا پیغام نہ آئے جس کے انتظار میں انسان اپنی نیند، اپنا سکون اور اپنی مسکراہٹ تک بھول بیٹھتا ہے۔ کچھ انتظار صرف پیغام کے نہیں ہوتے، کسی کے احساس اور توجہ کے بھی ہوتے ہیں۔