@rumi.wrod.1: غم میں اگر درود شریف نکلے، غم میں اگر اللہ کی یاد آئے، سجدہ ہوا اور درود شریف ہوا تو سمجھو کہ غم سر سے فرار اختیار کر گیا۔ یعنی غم کی اصل دوا دنیا کی چیزوں میں نہیں، اللہ کی یاد اور حضور پاک ﷺ پر درود میں ہے۔ جب انسان تکلیف میں ہو اور اس کی زبان پر شکوہ کے بجائے درود آ جائے، اور اس کا دل دنیا کے بجائے سجدے کی طرف جھک جائے، تو سمجھ لو کہ غم نے اپنا اثر کھو دیا ہے۔ غم تو آتا ہی اس لیے ہے کہ انسان کو اللہ کے قریب کر دے۔ جو شخص غم میں بھی اللہ کو یاد رکھتا ہے، اس کا غم عبادت بن جاتا ہے، اور جو درود پڑھتا ہے، اس کے غم کو حضور ﷺ کی رحمت دور کر دیتی ہے۔ اس لیے غم سے گھبرانا نہیں چاہیے، غم میں سجدہ کرو اور درود پڑھو، غم خود بھاگ جائے گا ۔ . . *#غم_کا_علاج #درود_شریف #اللہ_کی_یاد #سجدہ #واصف_علی_واصف *
میں پہاڑی سے علاقے میں رہتا ہوں تو یہاں ہم سردیاں سخت ہوجانے سے پہلے ہی لکڑیاں چیر دیتے ہیں تو اس سال میرا ایک بھائی بیمار ہے اور دوسرا لاہور میں ہے تو مجھے اکیلے ہی لکڑیاں چیرنی پڑ رہی ہیں ۔ جمعرات کے دن میں نے اکیلے 98 من لکڑیاں تولی اور پھر اسی دن کچھ لکڑیاں چیرنا بھی شروع کی ۔ میں کافی تھک گیا تھا رات کو سوتے ہی بہت جلدی سخت قسم کی نیند اگئی جسکی وجہ سے میں اپنا روزانہ کا وظیفہ سونے سے پہلے خلوت میں 100 مرتبہ درود شریف نہ پڑھ سکا ۔ تو میں رات کو تقریباً 3: 58 پر جاگا تو میری زبان پر وہی درود شریف جاری تھا جو میں ہمیشہ پڑھتا ہوں ۔ یقین کریں خوشی کے مارے میری چیخیں نکل گئ ۔ ۔ ۔
کیونکہ نیند بھی تو موت ہی کی طرح ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ جب میں قبر میں بھی اٹھوں گا تو میرا کریم مالک میری زبان پر درود شریف کو جاری فرمائے گا ۔ ۔ ۔
الله ہم سب کو رسول الله مبارک کی اتباع کرنے والا بنائے