@userwdvond5irp:

😘Čħäñ Řä🏡
😘Čħäñ Řä🏡
Open In TikTok:
Region: KH
Saturday 21 November 2026 07:56:44 GMT
888
131
0
1

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @userwdvond5irp, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

میں ملا تھا تمہارے شوہر سے، اُس دن ایک عجیب سا احساس ہوا تھا مجھے۔ میں اُس شخص کے سامنے بیٹھا تھا جس کے ساتھ تم اپنی زندگی گزار رہی ہو، جس کے ساتھ تم ہر روز جاگتی ہو، جس کے ساتھ تمہاری صبحیں ہوتی ہیں اور جس کے ساتھ تم اپنی راتیں گزارتی ہو۔ میں اُس شخص کو دیکھ رہا تھا جسے شاید تم اپنے دن بھر کی باتیں سناتی ہو، جس کے سامنے تم ہنستی ہو، جس سے ناراض ہوتی ہو اور پھر شاید اُسی کے ساتھ بیٹھ کر اپنی ناراضگیاں بھول جاتی ہو۔ مگر ، جانتی ہو اُس لمحے میرے ساتھ کیا ہوا؟ اُس سے تمہاری خوشبو آتی تھی۔ ہاں، مجھے اُس میں تمہاری خوشبو محسوس ہوئی تھی۔ وہ خوشبو جسے میں کبھی اپنی سانسوں میں بسایا کرتا تھا، جس کے قریب بیٹھ کر مجھے دنیا کی ہر پریشانی بھول جایا کرتی تھی۔ اُس کی موجودگی میں مجھے بار بار تمہارا خیال آ رہا تھا۔ دل چاہتا تھا کہ اُس سے پوچھوں، کیا تم آج بھی ایسے ہی ہنستی ہو؟ کیا تم آج بھی بات کرتے ہوئے اپنی آنکھیں جھکا لیتی ہو؟ کیا تم آج بھی کسی بات پر ناراض ہو کر خاموش ہو جاتی ہو؟ کیا تم آج بھی رات کو سونے سے پہلے کسی کے کندھے پر سر رکھ کر سکون محسوس کرتی ہو؟ مگر میں کچھ نہیں پوچھ سکا،۔۔۔ کیونکہ میں جانتا تھا کہ اب تمہاری زندگی کے سوال پوچھنے کا حق میرا نہیں رہا۔ میں اُس شخص کے سامنے بیٹھا تھا جس کے پاس تمہارا آج تھا، اور میرے پاس صرف تمہارا گزرا ہوا کل تھا۔ اُس کے پاس تمہاری موجودگی تھی اور میرے پاس تمہاری یادیں۔ وہ تمہارے ساتھ زندگی گزار رہا تھا اور میں تمہارے ساتھ گزارے ہوئے لمحوں کو یاد کرکے اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تمہیں معلوم ہے، سب سے زیادہ تکلیف کس بات کی ہوئی؟ یہ نہیں کہ تم کسی اور کی زندگی کا حصہ بن چکی ہو، بلکہ یہ کہ جس شخص کے پاس تمہاری خوشبو تھی، میں اُس کے سامنے بیٹھ کر بھی تمہیں محسوس کر رہا تھا۔ میں چاہ کر بھی اپنے دل کو یہ نہیں سمجھا پا رہا تھا کہ تم اب میری نہیں ہو۔ میری آنکھیں اُس شخص کو دیکھ رہی تھیں، مگر میرا دل تمہیں تلاش کر رہا تھا۔ کاش تم جان سکتی کہ اُس دن میں نے اپنے اندر کتنی خاموشی دفن کی تھی۔ میں اُس کے سامنے بالکل معمول کے مطابق بیٹھا رہا، باتیں کرتا رہا، مسکراتا رہا، مگر میرے اندر ایک شخص تمہاری یاد میں ٹوٹ رہا تھا۔ ایک ایسا شخص جو کبھی تمہاری خوشبو سے اپنا گھر محسوس کرتا تھا، آج تمہاری خوشبو کسی اور کے وجود میں محسوس کرکے اپنے ہی دل میں اجنبی ہو گیا تھا۔  محبت شاید یہی ہوتی ہے کہ انسان کسی کو کھو دینے کے بعد بھی اُس سے جڑی ہر چیز میں اُسے تلاش کرتا رہتا ہے۔ تم کسی کے ساتھ ہو، مگر میری یادوں میں آج بھی تم وہیں کھڑی ہو جہاں تم نے میرا ہاتھ تھاما تھا۔ تم کسی کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے باب لکھ رہی ہو، مگر میرے اندر تمہاری کہانی کا وہ صفحہ آج بھی کھلا ہے جسے میں چاہ کر بھی بند نہیں کر سکا۔ اور اُس دن جب میں تمہارے شوہر سے مل کر واپس آیا، تو میرے ساتھ کوئی نئی کہانی نہیں آئی تھی، بس تمہاری یاد پہلے سے زیادہ گہری ہو گئی تھی۔ میں دیر تک سوچتا رہا کہ عجیب بات ہے نا، ! جس عورت کی خوشبو کبھی میرے لیے گھر ہونے کا احساس تھی، آج اُسی کی خوشبو مجھے کسی دوسرے شخص کے وجود میں محسوس ہوئی۔ میں اُس خوشبو کو پہچانتا تھا، اُس احساس کو جانتا تھا، مگر اب اُس پر میرا کوئی حق نہیں تھا۔ میں تمہیں یاد تو کر سکتا ہوں، کملو، مگر تمہیں اپنا کہہ نہیں سکتا۔ اور شاید یہی میری محبت کی سب سے بڑی سزا ہے کہ میں آج بھی تمہیں اتنی شدت سے محسوس کرتا ہوں، جیسے تم میرے قریب ہو، مگر حقیقت یہ ہے کہ تمہاری دنیا میں اب میرے لیے کوئی جگہ نہیں رہی۔ تم خوش رہنا، ۔۔۔ بس اتنا یاد رکھنا کہ کبھی ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے تمہاری خوشبو کو اپنی زندگی سمجھ لیا تھا، اور پھر جب تم اُس کی زندگی سے چلی گئیں، تو وہ آج تک تمہاری خوشبو کے پیچھے اپنی گزری ہوئی زندگی تلاش کر رہا ہے

About