@jabran1989: ریسکیو 1122 پاکستان کا وہ محکمہ جس پر پوری قوم فخر کر سکتی ہے ہم نے اکثر مختلف محکموں میں موجود خامیوں اور عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھائی ہے لیکن آج ایک ایسے سرکاری محکمے کا ذکر ضروری ہے جو عوامی خدمت کی بہترین مثال بن چکا ہے اور وہ ہے ریسکیو 1122 اس محکمے کی بنیاد چوہدری پرویز الٰہی نے رکھی تھی اور آج ریسکیو 1122 مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ کسی گھر میں طبی ایمرجنسی ہو یا سڑک پر حادثہ پیش آجائے یہ اہلکار فوری طور پر مدد کے لیے پہنچتے ہیں اور مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ضرورت پڑنے پر اسپتال بھی منتقل کرتے ہیں خاص بات یہ ہے کہ یہ خدمت کسی سفارش یا مالی حیثیت کی محتاج نہیں۔ غریب ہو یا امیر ہر شہری کو یکساں طور پر ریسکیو کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہی جذبہ اس محکمے کو دوسرے اداروں سے ممتاز کرتا ہے ریسکیو 1122 کے افسران اور اہلکاروں کو سلام جنہوں نے اپنی محنت اور فرض شناسی سے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔ ہماری دعا ہے کہ پاکستان کے دیگر محکمے بھی عوامی خدمت کے اسی جذبے کو اپنائیں کیونکہ یہ اہلکار واقعی قوم کے اصل ہیرو ہیں #DailyDastanePakistan